[22:1]
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ
[22:1]
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
[22:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[22:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
|
[22:2]
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْۚ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَىْءٌ عَظِيْمٌ
[22:2]
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُواْ رَبَّڪُمۡۚ إِنَّ زَلۡزَلَةَ ٱلسَّاعَةِ شَىۡءٌ عَظِيمٌ۬
[22:2] O people, fear your Lord; verily the earthquake of the Hour is a tremendous thing —
[22:2] اے لوگو! اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقیناً ساعت کا زلزلہ ایک بہت بڑی چیز ہوگی۔
|
[22:3]
يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكٰرٰى وَمَا هُمْ بِسُكٰرٰى وَلٰـكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ شَدِيْدٌ
[22:3]
يَوۡمَ تَرَوۡنَهَا تَذۡهَلُ ڪُلُّ مُرۡضِعَةٍ عَمَّآ أَرۡضَعَتۡ وَتَضَعُ ڪُلُّ ذَاتِ حَمۡلٍ حَمۡلَهَا وَتَرَى ٱلنَّاسَ سُكَـٰرَىٰ وَمَا هُم بِسُكَـٰرَىٰ وَلَـٰكِنَّ عَذَابَ ٱللَّهِ شَدِيدٌ۬
[22:3] The day when you see it, every woman giving suck shall forget her suckling and every pregnant woman shall cast her burden; and thou shalt see men as drunken while they will not be drunken, but severe will indeed be the punishment of Allah.
[22:3] جس دن تم اُسے دیکھو گے، ہر دودھ پلانے والی اسے بھول جائے گی جسے وہ دودھ پلاتی تھی اور ہر حاملہ اپنا حمل گرا دے گی اور تُو لوگوں کو مدہوش دیکھے گا حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے لیکن اللہ کا عذاب بہت سخت ہوگا۔
|
[22:4]
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُّجَادِلُ فِىْ اللّٰهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطٰنٍ مَّرِيْدٍۙ
[22:4]
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ۬ وَيَتَّبِعُ ڪُلَّ شَيۡطَـٰنٍ۬ مَّرِيدٍ۬
[22:4] And among men there are some who dispute concerning Allah without knowledge, and follow every rebellious satan,
[22:4] اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جو بغیر کسی علم کے اللہ کے بارہ میں جھگڑا کرتا ہے اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتا ہے۔
|
[22:5]
كُتِبَ عَلَيْهِ اَنَّهٗ مَنْ تَوَلَّاهُ فَاَنَّهٗ يُضِلُّهٗ وَيَهْدِيْهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِيْرِ
[22:5]
كُتِبَ عَلَيۡهِ أَنَّهُ ۥ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ ۥ يُضِلُّهُ ۥ وَيَہۡدِيهِ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ
[22:5] For whom it is decreed that whosoever makes friends with him, him he will lead astray and will guide him to the punishment of the Fire.
[22:5] اُس پر یہ بات مقدر کر دی گئی ہے کہ جو اس سے دوستی کرے گا تو وہ یقیناً اُسے بھی گمراہ کر دے گا اور اسے بھڑکتی آگ کے عذاب کی طرف لے جائے گا۔
|
[22:6]
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِىْ رَيْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَاِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّـطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَّغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِّـنُبَيِّنَ لَـكُمْؕ وَنُقِرُّ فِىْ الْاَرْحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلاً ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْۚ وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّتَوَفّٰى وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّرَدُّ اِلٰٓى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْۢ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْـًٔـاؕ وَتَرَى الْاَرْضَ هَامِدَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَاَنْۢبَـتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍۢ بَهِيْجٍ
[22:6]
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِن كُنتُمۡ فِى رَيۡبٍ۬ مِّنَ ٱلۡبَعۡثِ فَإِنَّا خَلَقۡنَـٰكُم مِّن تُرَابٍ۬ ثُمَّ مِن نُّطۡفَةٍ۬ ثُمَّ مِنۡ عَلَقَةٍ۬ ثُمَّ مِن مُّضۡغَةٍ۬ مُّخَلَّقَةٍ۬ وَغَيۡرِ مُخَلَّقَةٍ۬ لِّنُبَيِّنَ لَكُمۡۚ وَنُقِرُّ فِى ٱلۡأَرۡحَامِ مَا نَشَآءُ إِلَىٰٓ أَجَلٍ۬ مُّسَمًّ۬ى ثُمَّ نُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلاً۬ ثُمَّ لِتَبۡلُغُوٓاْ أَشُدَّڪُمۡۖ وَمِنڪُم مَّن يُتَوَفَّىٰ وَمِنڪُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰٓ أَرۡذَلِ ٱلۡعُمُرِ لِڪَيۡلَا يَعۡلَمَ مِنۢ بَعۡدِ عِلۡمٍ۬ شَيۡـًٔ۬اۚ وَتَرَى ٱلۡأَرۡضَ هَامِدَةً۬ فَإِذَآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡهَا ٱلۡمَآءَ ٱهۡتَزَّتۡ وَرَبَتۡ وَأَنۢبَتَتۡ مِن ڪُلِّ زَوۡجِۭ بَهِيجٍ۬
[22:6] O people, if you are in doubt concerning the Resurrection, then consider that We have indeed created you from dust, then from a spermdrop, then from clotted blood, then from a lump of flesh, partly formed and partly unformed, in order that We may make Our power manifest to you. And We cause what We will to remain in the wombs for an appointed term; then We bring you forth as babes; then We rear you that you may attain to your age of full strength. And there are some of you who are caused to die prematurely, and there are others among you who are driven to the worst part of life with the result that they know nothing after having had knowledge. And thou seest the earth lifeless, but when We send down water thereon, it stirs and swells, and grows every kind of beauteous vegetation.
[22:6] اے لوگو! اگر تم جی اُٹھنے کے بارہ میں شک میں مبتلا ہو تو یقیناً ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا تھا پھر نطفہ سے پھر لوتھڑے سے پھر گوشت کے ٹکڑے سے جسے خاص تخلیقی عمل یا عام تخلیقی عمل سے بنایا گیا تا کہ ہم تم پر (تخلیق کے راز) کھول دیں۔ اور ہم جو چاہیں رِحموں کے اندر ایک مقررہ مدت تک ٹھہراتے ہیں پھر ہم تمہیں ایک بچے کے طور پر نکالتے ہیں تا کہ پھر تم اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچو۔ اور تم ہی میں سے وہ ہے جس کو وفات دے دی جاتی ہے اور تم ہی میں سے وہ بھی ہے جو ہوش وحواس کھو دینے کی عمر تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ علم حاصل کرنے کے بعد کلیۃً علم سے عاری ہوجائے۔ اور تُو زمین کو بے آب وگیاہ پاتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ (نمو کے لحاظ سے) متحرک ہو جاتی ہے اور پھولنے لگتی ہے اور ہر قسم کے ہرے بھرے پُر رونق جوڑے اگاتی ہے۔
|
[22:7]
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَـقُّ وَاَنَّهٗ يُحْىِ الْمَوْتٰى وَاَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌۙ
[22:7]
ذَٲلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡحَقُّ وَأَنَّهُ ۥ يُحۡىِ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَأَنَّهُ ۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬
[22:7] That is because Allah is the Truth, and that it is He Who brings the dead to life, and that He has power over all things;
[22:7] یہ اس لئے ہے کہ یقیناً اللہ ہی حق ہے اور وہی ہے جو مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ یقیناً ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
|
[22:8]
وَّاَنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيْهَاۙ وَاَنَّ اللّٰهَ يَـبْعَثُ مَنْ فِىْ الْقُبُوْرِ
[22:8]
وَأَنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٌ۬ لَّا رَيۡبَ فِيہَا وَأَنَّ ٱللَّهَ يَبۡعَثُ مَن فِى ٱلۡقُبُورِ
[22:8] And because the Hour will certainly come, there is no doubt about it, and because Allah will raise up those who are in the graves.
[22:8] اور قیامت ضرور آکر رہے گی۔ اُس میں کوئی شک نہیں۔ اور یقیناً اللہ اُنہیں اٹھائے گا جو قبروں میں پڑے ہوئے ہیں۔
|
[22:9]
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُّجَادِلُ فِىْ اللّٰهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّلَا هُدًى وَلَا كِتٰبٍ مُّنِيْرٍۙ
[22:9]
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ۬ وَلَا هُدً۬ى وَلَا كِتَـٰبٍ۬ مُّنِيرٍ۬
[22:9] And among men there is he who disputes concerning Allah without knowledge and without guidance and without an enlightening Book,
[22:9] اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جو بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر کسی روشن کتاب کے اللہ کے بارہ میں جھگڑا کرتا ہے۔
|
[22:10]
ثَانِىَ عِطْفِهٖ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِؕ لَهٗ فِىْ الدُّنْيَا خِزْىٌ وَّنُذِيْقُهٗ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ عَذَابَ الْحَرِيْقِ
[22:10]
ثَانِىَ عِطۡفِهِۦ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۖ لَهُ ۥ فِى ٱلدُّنۡيَا خِزۡىٌ۬ۖ وَنُذِيقُهُ ۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ عَذَابَ ٱلۡحَرِيقِ
[22:10] Turning his side disdainfully, that he may lead men astray from the way of Allah. For him is disgrace in this world; and on the Day of Resurrection We shall make him taste the punishment of burning.
[22:10] (تکبر سے) اپنا پہلو موڑتے ہوئے تاکہ اللہ کے رستے سے گمراہ کر دے۔ اس کے لئے دنیا میں ذلت ہوگی اور قیامت کے دن بھی ہم اسے آگ کا عذاب چکھائیں گے۔
|